آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 35 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 35 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،73مریض صحتیاب ہوئے ہیں،11320افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے، اور764افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔حکومت آزادکشمیر نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے 2253527افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا حدف مقرر کیا ہے، اس وقت تک2215492افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہی ۔

کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسزمیں سی2کا تعلق مظفرآباد،3کا نیلم،5کا پونچھ،1کا باغ،5کا سدھنوتی،12کامیرپور،3کا بھمبر اور4کاکوٹلی سے ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک299110افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،33990افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،32396افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ860مریض زیر علاج ہیں734مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی125کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 138کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،161 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کی860مریضوں میں سی822مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ38مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔