
ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
گھی، چاول، انڈے، چینی اور زندہ مرغی سمیت 20 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں، گزشتہ ہفتے10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 24 ستمبر 2021
19:51

(جاری ہے)
تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 29 پیسے، گھی کی فی کلو قیمت میں 59 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت 3 پیسے بڑھ گئی ہے۔ انڈے فی درجن 2 روپے 98 پیسے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 76 پیسے اضافہ ہوگیا ہے۔
اسی طرح گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، دال مونگ، دال ماش، دال مسور، آلو بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے تک سستا ہوگیا ہے۔ واضح رہے آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے کا ہو گیا۔جب کہ انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.65روپے سے بڑھ کر168.85 روپے اور قیمت فروخت 168.75روپے سے بڑھ کر168.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.70روپے سے بڑھ کر170روپے اور قیمت فروخت 170.10روپے سے بڑھ کر170.40روپے ہو گئی۔
مزید اہم خبریں
-
بین الاقوامی قانون طاقتور دوستوں اور عسکری صلاحیت کے بغیر ناکارہ، زیلنسکی
-
ایران جوہری ہتھیار بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، صدر پزشکیان
-
تباہ حال غزہ میں اسرائیلی جنگی چالیں دہشت کا سبب، یو این ادارے
-
غزہ کی طرف رواں امدادی کشتیوں پر ’اسرائیلی حملہ‘ قابل تشویش
-
پیپلزپارٹی نے گندم امدادی قیمت 4500 روہے فی من مقرر کرنے کی تجویز دے دی
-
اسلام آباد راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبہ، پاکستان چین سے ٹرینیں درآمد کرے گا
-
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کی کراچی آمد،پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام کا مہمان عملے کا استقبال
-
ودہولڈنگ ٹیکس کو ناانصافی قرار دینے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل بیان سے پیچھے ہٹ گئی
-
پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کیلئے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ شروع
-
سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ بنانے سے بہت سی تحصیلوں میں کرائم کی شرح صفر ہوگئی ہے
-
پنجاب میں یتیموں، بیواؤں اورغرباء کی زمینوں پرقبضے کے خاتمے کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ
-
سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.