Live Updates

ہمیں سب سے بڑا مسئلہ فیک نیوز اور پراپیگنڈے سے ہے، وزیراعظم

جس طرح ہم نے میڈیا کو آزاد چھوڑا ہے پاکستان کی تاریخ میں کبھی میڈیا اتنا آزاد نہیں ہوا، عمران خان

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:32

ہمیں سب سے بڑا مسئلہ فیک نیوز اور پراپیگنڈے سے ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان پر تنقید کریں تو سچی تنقید کریں ،ہمیں سب سے بڑا مسئلہ فیک نیوز اور پراپیگنڈے سے ہے۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل میڈیا ڈیولپمنٹ پروگرام کے آغاز کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں سب سے بڑا مسئلہ فیک نیوز اور پراپیگنڈے سے ، صحافت میں جھوٹی خبر والا زیادہ دیر پائیدار نہیں ہوسکتا، ہماری حکومت چاہتی ہے سچ لکھیں، جس طرح ہم نے میڈیا کو آزاد چھوڑا ہے پاکستان کی تاریخ میں کبھی میڈیا اتنا آزاد نہیں ہوا، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے حوالے سے تین بڑے اخباروں نے فرنٹ پیج پر لکھا کہ زائچہ نکال کر یا جادو کی وجہ سے انہیں وزیراعظم منتخب کیا گیا، اگر یہی انگلینڈ میں لکھتے تو مجھے کم از کم ملین ڈالرز ملتے جو میں چیریٹی کو بھیجتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات