Live Updates

عمران صاحب! آپ کو جادو نے نہیں فیک تقریروں، ووٹوں اور خبروں نے وزیراعظم بنایا

قرضہ، مہنگائی، بےروزگاری، معاشی تباہی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عمران صاحب بتائیں! پٹرول اور ڈالر کی بلند ترین قیمت کو میڈیا کیا رپورٹ کرے؟ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 ستمبر 2021 22:00

عمران صاحب! آپ کو جادو نے نہیں فیک تقریروں، ووٹوں اور خبروں نے وزیراعظم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب! آپ کو جادو نے نہیں فیک تقریروں، ووٹوں اور خبروں نے وزیراعظم بنایا، قرضہ، مہنگائی، بےروزگاری، معاشی تباہی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عمران صاحب بتائیں! پٹرول اور ڈالر کی بلند ترین قیمت کو میڈیا کیا رپورٹ کرے؟ تفصیلات کے مطابق انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ذہنی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو خود فیک وزیراعظم اور پراپیگنڈا کی پیداوار ہو وہ فیک نیوز کے مسئلہ پہ بات کر رہا ہے، عمران صاحب آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں یا عوام کو پاگل سمجھتے ہیں؟ عمران صاحب آج اگر ملک میں فیک نیوز پہ پاپندی ہوتی تو آپ کی تقریر میڈیا پہ نشر نہ ہو سکتی، آپ کی تقریر کا ہر لفظ فیک نیوز کی عالمی تشریح کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

آپ پر تنقید جھوٹی اور آپ جو صبح، شام اور رات دوسروں پہ جھوٹے الزام لگاتے ہیں وہ میڈیا دکھائے تو سچ؟ عمران صاحب آپ نے منتخب وزیراعظم کے خلاف ڈی چوک پہ سازش کی، عمران صاحب آپ کو جادو نے نہیں فیک تقریروں نیوز اور فیک ووٹوں نے وزیراعظم بنایا ہے۔وزیراعظم کے اختیارات کو استعمال کر کے ایف آئی اے کے ڈی جی کو سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کو کہیں تو جائز۔

جب آپ کے منتخب وزیراعظم کے خلاف 120 دن کے دھرنے کو چوبیس گھنٹے میڈیا لائیو دکھائے تو میڈیا ٹھیک تھا، جب آپ دوسروں کی ماؤں، بیٹیوں ، بہنوں پہ جھوٹے الزام لگائیں اور میڈیا دکھائے وہ جائز، آپ عوام کا آٹا ، چینی بجلی گیس دوائی چوری کریں تو میڈیا کیا کہے؟ قرضہ ، مہنگائی ، بے روزگاری، معاشی تباہی ، غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے میڈیا کیا رپورٹ کرے؟ پٹرول اور ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ آپ بتائیں میڈیا کیا رپورٹ کرے؟ مہنگائی اور بے روزگاری کی بلند ترین سطح کو میڈیا کم ترین کیسے کرے؟ ترقی کی شرح تاریخ کی کم ترین شرح کو میڈیا کیسے بڑھائے؟ پچاس لاکھ لوگ بےروزگار ہوگئے میڈیا کیا رپورٹ کرے؟ آٹا 35 سے 80 روپیہ اور چینی 56 سے 120 روپیہ ہو گئی میڈیا کیا رپورٹ کرے؟ اپنی نالائقی ، نااہلی ، جھوٹ اور کرپشن کا بوجھ میڈیا پہ نہ ڈالیں، میڈیا ایک کروڑ  نوکریاں کیسے دے اور پچاس لاکھ گھر کہاں سے لائے؟ میڈیا پہ حملہ ہو ، صحافیوں کو گولیاں لگیں ، صحافی اغوا ہوں ، ٹاک شوز پہ پاپندیاں لگیں ، چینل بند ہوں تو میڈیا کیا رپورٹ کرے، میڈیا کی زبان بند کے لئے کالے قانون لائے جائیں اور اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا جائے تو میڈیا کیا رپورٹ کرے۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات