لاہور،13سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:24

لاہور،13سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے ریاض کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں ابو بکر اور عمیر شامل ہیں، جبکہ تیسرے ملزم فیضان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی کینٹ عیسی سکھیراکے مطابق ملزمان متاثرہ بچے کے محلے دار ہیں، ملزمان نے ورغلا کر بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغاز کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :