سوڈان میں شدید بارشیں 14ریاستوں میں سے 3لاکھ سے زائد افراد متاثر،امدادی ذخائر کی قلت پیدا ہوگئی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 14:29

سوڈان میں شدید بارشیں 14ریاستوں میں سے 3لاکھ سے زائد افراد متاثر،امدادی ..
ویو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) سوڈان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 14ریاستوں میں سے 3لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوگئے جبکہ امدادی ذخائر میں قلت پیدا ہوگئی ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے تعاون انسانی امور (او سی ایچ ای)نے کہا ہے کہ سیلاب نے 15ہزار مکانات کو تباہ اور 45 ہزار سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے، پل ٹوٹ چکے ہیں ، شاہرائیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار اور ٹریفک معطل ہے۔

شدید بارشوں اور سیلاب سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا کہ امدادی اشیامیں کمی کے باعث امدادی اشیاایک لاکھ 83 ہزار لوگوں تک پہنچی ہیں جبکہ 72ہزار افراد کو امداد کی فراہمی نہیں ہوئی ہے اور 14ہزار500 سے زائد افراد کو براہ راست طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

او سی ایچ اے کے حکام نے کہا کہ خدشہ ہے کہ پائپ لائن ٹوٹنے سے 3لاکھ30ہزار افراد کو صاف پانی ، صفائی ستھرائی میں مشکلات پیش آ سکتی ہے، اسی طرح 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد طبی سہولیات سے محروم رہ سکتے ہیں۔ سوڈانی حکومت اقوام متحدہ اور غیر سرکاری شراکت داروں کے ساتھ مل کرامدادی کارروائیوں میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان میں وائٹ نیل ، گیداریف اور الجزیرہ کی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔