جنیوا،سید علی گیلانی کی جبر ی تدفین کے خلاف انوکھا احتجاج

ہفتہ 25 ستمبر 2021 17:09

جنیوا،سید علی گیلانی کی جبر ی تدفین کے خلاف انوکھا احتجاج
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) تحریک کشمیر یورپ نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے بزرگ کشمیر ی حریت قائد سید علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہیڈکوارٹز کے باہر ایک انوکھا احتجاج کر تے ہوئے عالمی ادارے کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تنظیم کے کارکن اپنے اوپر کفن ڈال کر زمین پر لیٹ گئے ۔ انہوں نے ہاتھوں میں سید علی گیلانی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ ’ ہم مقبوضہ جموں وکشمیر میں قتل عام کا خاتمہ چاہتے ہیں، اقوام متحدہ جاگ جائو، قتل عام بند کرو“ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔