وزیراعظم بھی ورلڈکپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان

اعظم خان، خوشدل شاہ،محمد نواز اور محمد حسنین کی سکواڈ میں جگہ خطرے میں پڑگئی ،فخر زمان،شعیب ملک،سرفراز احمد ،شرجیل خان اور عثمان قادر کو شامل کیے جانے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 27 ستمبر 2021 17:26

وزیراعظم بھی ورلڈکپ سکواڈ کی سلیکشن سے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 ستمبر 2021ء ) وزیراعظم عمران خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ پر ناراضگی کا اظہار کردیا، چیئر مین پی سی بی نے تبدیلیوں کے لیے نیشنل ٹی ٹونٹی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے تک کا وقت مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ سے ناخوش ہیں اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو سکواڈ میں تبدیلوں کی ہدایت کی ہے جنہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے تک کا وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں 2سے زائد تبدیلیوں کا امکان ہے، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے پر اعظم خان، خوشدل شاہ، محمد نواز اور محمد حسنین کی سکواڈ میں شمولیت خطرے میں پڑ گئی ہے جب کہ فخر زمان،شعیب ملک،سرفراز احمد ،شرجیل خان،شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق 10اکتوبر تک قومی سکواڈ میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد رمیز راجہ سلیکشن کمیٹی اور کپتان سے مشاورت کرینگے، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا پہلا مرحلہ 3 اکتوبر کو ختم ہوگا۔