مکہ مکرمہ پولیس کی کارروائی ، 11 کلو گرام چرس پکڑ لی

ملزم کا تعلق یمن سے ہے اور اس کی عمر 40 برس کے درمیان ہے جس کی گاڑی کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں چرس برآمد کی گئی

Sajid Ali ساجد علی منگل 28 ستمبر 2021 11:23

مکہ مکرمہ پولیس کی کارروائی ، 11 کلو گرام چرس پکڑ لی
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 ستمبر 2021ء ) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 کلو گرام چرس پکڑ لی۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں پولیس اور انسداد منشیات حکام کی جانب سے ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران ایک شخص سے 11 کلو گرام چرس قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کا تعلق یمن سے ہے اور اس کی عمر 40 برس کے درمیان ہے جس کی گاڑی کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں چرس برآمد کی گئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

ادھر جازان میں سعودی حکام نے ایک شہری کو 196 کلو گرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے ، منشیات کو سمگل کرنے کے مقصد کے لیے ملزم نے اپنی 40 کی دہائی کی گاڑی میں خفیہ خانہ بنایا تھا جہاں اس چرس کو چھپایا گیا تھا ، سکیورٹی رجمنٹ کے گشت کے دوران پکڑے گئے شہری کے قبضے سے نارکوٹک پلانٹ کھٹ کے تین پیکجز ، بغیر لائسنس پستول اور چھ گولیاں بھی ضبط کی گئیں جب کہ مذکورہ شخص کو ریمانڈ پر دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سعودی عرب میں ڈکیتی کے دوران گھر سے 30 ہزار ریال لوٹنے والے 6 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مکہ المکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ فنڈز پر حملے اور مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے سیکورٹی فالو اپ کے نتیجے میں پاکستانی قومیت کے 6 باشندوں کو گرفتار کیا گیا ، جن کی عمریں تیس سے پینتیس برس کے درمیان ہیں ، گرفتار کیے گئے افراد نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک گھر پر چوری کا جرم کیا اور 30 ہزار ریال کی رقم لوٹ لی ، گرفتاری کے بعد ملزمان سے 16ہزار ریال برآمد کیے گئے ہیں ، جس کے بعد ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن برانچ کے حوالے کردیا گیا۔