تحریک انصاف کا شوکت ترین کو سینیٹرمنتخب کروانے پر غور ‘اسحاق ڈارکی نشست پہلی ترجیح ہوگی
پلان ”بی“ کے تحت خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی کرا کر انہیں وہاں سے منتخب کرایا جائے گا .رپورٹ میں انکشاف
میاں محمد ندیم
منگل 28 ستمبر 2021
13:36
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باوثوق ذرائع نے کہا کہ حکومت، شوکت ترین کو پنجاب سے سینیٹر اسحاق ڈار کی نشست پر سینیٹر منتخب کرانے کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کرے گی یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر خزانہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے تاحال خالی ہے اور اسحاق ڈار نے برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی کی وجہ سے حلف بھی نہیں اٹھایا ہے شوکت ترین کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ کی پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہیں سینیٹر منتخب کرانے کے لیے منصوبے کے فوری اعلان کا فیصلہ کیا گیا. پہلی ترجیح شوکت ترین کو اسحاق ڈار کی نشست پر سینیٹر منتخب کرانا ہے لیکن غیر یقینی کی صورتحال کی وجہ سے پلان ”بی“ کے تحت خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی کرا کر انہیں وہاں سے منتخب کرایا جائے گا خیبر پختونخوا سے اپنی نشست خالی کرنے والے سینیٹر سے کچھ دیگر سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے تلافی کی جائے گی. ذرائع نے کہا کہ اسحاق ڈار کی نشست سے شوکت ترین کا انتخاب غیر یقینی ہے کیونکہ یہ عدالتوں میں چیلنج ہوسکتا ہے اور حکم امتناع مل سکتا ہے اس منصوبے کے حوالے سے رسمی اعلان آئی ایم ایف کے ساتھ 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے مذاکرات سے قبل کیا جائے گا تاکہ مالیاتی فنڈ کی مذاکراتی ٹیم اور انتظامیہ کو سمت کی وضاحت ہو اور یقین ہو کہ تفہیمات، وعدوں اور معاہدوں کو اقتصادی ٹیم کا سربراہ عزت دے گا کیونکہ وہ ان پر عمل درآمد کے لیے موجود ہوگا. تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر انتخاب کے عمل میں کچھ وقت بھی لگتا ہے تب بھی کوئی فرق نہیں آئے گا کیونکہ شوکت ترین کو پانچ روز کے لیے مشیر خزانہ بنایا جائے گا اور پھر وہ سینیٹر اور وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے ذرائع نے کہا کہ حکومت، شوکت ترین کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی کی متحمل نہیں ہوسکتی. شوکت ترین خود حکومت میں اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی دور کر چکے ہیں اور متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم نے انہیں سینیٹر بنانے کا وعدہ کیا ہے وفاقی وزیر خزانہ نے جن کی آئینی مدت 15 اکتوبر کو پوری ہو رہی ہے، اپنے قلمدان سے متعلق غیر یقینی کو بھی مسترد کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ میں کہیں نہیں جارہا مجھے وزیر اعظم پر اعتماد ہیں جنہوں نے مجھے سینیٹر بنانے کا وعدہ کیا ہے. یاد رہے کہ حکومت نے یکم ستمبر کو الیکشنز (تیسری ترمیم) آرڈیننس 2021 کا نفاذ کرکے منتخب اراکین کو 60 روز کے اندر بطور قانون ساز حلف اٹھانے کا پابند بنایا تھا اس ترمیم کے تحت اراکین کو آرڈیننس کے نفاذ کے 40 روز کے اندر حلف اٹھانا ہوگا.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: وائلڈ لائف ریسکیورز شدید گرمی میں پرندوں کو زندہ رہنے میں کیسے مدد کرتے ہیں؟
-
چین میں غیر ملکی صحافیوں کو مسلسل بہت دباؤ کا سامنا، سروے
-
پنجاب میں انتہائی خفیہ نوعیت کی قانون سازی کا انکشاف
-
وائلڈ لائف کا چھاپہ، 225چڑیاں برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
-
محتسب پنجاب کی کارروائی، 17شہریوں کو 56لاکھ سے زائد کے گروپ انشورنس واجبات کی ادائیگی
-
جعلی کیبنٹ سیکریٹری بن کر سرکاری افسران کو لُوٹنے والا نوسرباز گرفتار، جسمانی ریمانڈ منظور
-
لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
-
ریحان طارق کے حق میں فتوے دینے والوں میں ملک کے جید علماء شامل
-
سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار
-
ملین ڈالرز کے موبائل فونز کی اسمگلنگ، پاکستانی نژاد ملزم کو قطر سے امریکا پہنچا دیا گیا
-
گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کی اعلیٰ سطح پر انکوائری ہوگی، قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی.ملک عدیل اقبال
-
صفر کا چاند دیکھنے کےلئے زونل و ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بدھ کو ہوں گے،وزارت مذہبی امور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.