’مارٹن ڈاؤ فرسٹ‘ کے عنوان سے ڈاکٹرز کے لیے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

منگل 28 ستمبر 2021 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ’مارٹن ڈاؤ فرسٹ‘ کے عنوان سے گزشتہ دنوں کراچی کے جناح اسپتال میں 7 روزہ ٹریننگ ور کشاپ منعقد کی گئی، جس کے تحت ڈاکٹرز کو ریسرچ اور طریقہ کار کی معلومات تک رسائی کا موقع فراہم کیا گیا اورجدید میڈیکل ریسرچ کی معلومات فراہم کی گئی۔ یہ ٹریننگ پروگرام ڈاکٹرز کو انفرادی بنیادوں پر اپنی میڈیکل ریسرچ کو بین الاقوانی سطح پر شائع کروانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس ورکشاپ کا آغاز آج کے دور کی بڑھتی ہوئی میڈیکل اینڈ ایڈوانس ریسرچ کے ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ جیسا کہ دورحاضر میں عوام کیلئے کسی بھی بیماری کے علاج کی معلومات اور اس تک رسائی انتہائی آسان ہوگئی ہے۔ صحت کے شعبہ سے وابستہ پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے بھی یہ بہت ضروری ہے کہ میڈیکل ریسرچ میں تیزی سے بدلتے ہوئے جدید طریقہ کار کو اپنا تے ہوئے معلومات میں اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس ٹریننگ پروگرام میں ڈائریکٹر مارٹن ڈاؤ فواد عباسی، ہیڈ آف گائیناکالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حلیمہ یاسمین، سینئر سی ایس پی اینڈ ٹرئینر ڈاکٹر نبیل بیگ کے علاوہ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ماہرین، ڈاکٹرز اور طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیل بیگ جو اس ٹریننگ پروگرام کے نگرانی کے فرئض انجام دے رہے تھے کا کہنا تھا کہ’’اس ٹریننگ کا اصل مقصد ڈاکٹرز کو وہ جدید تعلیم فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی انفرادی ریسرچ کو بہتر بناسکیں گے۔

‘‘ نبیل بیگ نے مزید کہا ’’آج کے جدید ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے دور میں انسانوں میں پیدا ہونے والی بیماریوں کا با آسانی تعین کیا جاسکتاہے۔ہم یہ ٹریننگ ڈاکٹرز، جونیئرز، اور انٹرنیز کو بھی فراہم کررہے ہیں جس میں ہم دنیا بھر میں استعمال ہونے والی جدید میڈیکل پریکٹسز اور نئی ایجادات کی بھی تعلیم فراہم کرسکیں گے۔‘‘ ڈائریکٹر مارٹن ڈاؤ فواد عباسی کا کہنا تھا کہ’’آج کے اس جدید دور میں ڈاکٹرز کو مستقل بنیادوں پر ایسی ٹریننگ میں حصہ لینا چاہیے جس کے ذریعے ان کی میڈیکل کے شعبے میں ایڈوانس ریسرچ کی معلومات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس ٹریننگ کیلئے ہم نے کولج آف فیزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے ماہر ٹرینرز کے نگرانی میں اس ٹریننگ کو پاکستان کے 7 شہروں میں کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔‘‘ ڈاکٹر حلیمہ یاسمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ’’اس ٹریننگ پروگرام سے حاصل ہونے والی معلومات ڈاکٹرز کو ان کی روز مرہ کی پریکٹسز میں مدد گار ثابت ہوں گی۔ ہمارے ملک میں ریسرچ کی پروموشن سست روی کا شکار رہی ہے اور اس شعبے میں جن بنیادی وسائل کی ضرورت پیش آتی ہے اس میں بڑی فنڈننگ اور اقابل اساتذہ کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

‘‘ مارٹن ڈاؤ، ڈاکٹرز کو اس نوعیت کی ٹریننگ فراہم کرنے میں پاکستان بھر میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے مارٹن ڈاؤ نے اس بات کا عیادہ کیا کہ ہمارے ملک میں جدید ٹریننگ کا فقدان ہے، تاہم ’مارٹن ڈاؤ فرسٹ‘ ٹریننگ کے ذریعے ڈاکٹرزآزادانہ طور پر طبی تحقیق کرنے میں ان کے معلومات، اعتماد اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

اس ٹریننگ پروگرام کا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ڈاکٹرز اپنے تحقیاتی مقالوں کو قومی اور بین الاقومی سطح پر آسانی کے ساتھ دنیا کے نامور جریدوں میں شائع کرواسکیں گے۔ مارٹن ڈاؤ فرسٹ‘کو مارٹن ڈاؤ لمیٹڈ کی تعلیمی گرانٹ سے مکمل فنڈننگ کی جاتی ہے تاکہ پاکستان کے تحقیقی معیار میں غیر معمولی بہتری لائی جا سکے۔سات روز تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ میں پڑہائے جانے والے کورس کی معیاد 12 گھنٹے پر مشتمل تھی۔

مزید براں،’مارٹن ڈاؤ فرسٹ‘ ٹریننگ پروگرام اپنے پہلے مرحلے میں ہے اور اس کے 40 سیشنز پاکستان بھر کے معروف اسپتالوں ، یونیورسٹیز اور کیئر سینٹرز میں منعقد کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے اہم ترین عنوان میں ریسرچ اور طریقہ کار، بائیو اسٹیٹکس، ہینڈ آن کمپیوٹر بیس ریسرچ سافٹ وئیر مقالہ شامل ہیں۔