
وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی کی وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات
آزاد کشمیر کیلئے ترقیاتی پیکیج ،وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی سربراہی میں بنائی گئی کابینہ کمیٹی پر تبادلہ خیال
بدھ 29 ستمبر 2021 17:44

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں آزادکشمیر کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔ترقی یافتہ کشمیر عمران خان کا ویژن ہے جسے تحریک انصاف کی حکومت عملی طور ہر لاگو کرے گی۔
تاریخ ساز ترقیاتی پیکج سے ریاست کے عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہونگی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جس طرح سے پاکستان کے دوسرے علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکج بنائے گئے ہیں اسی طرز پر آزاد کشمیر کے لیے بھی جلد ترقیاتی پیکج بنانے کا آغازکیا جائے گا جس میں پلاننگ ڈویژن اور اے جے کی حکومت مل کر سیاحت ،ہائیڈل ،تعلیم ،صحت جیسے شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کو حتمی شکل دیں گی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ آزاد کشمیر کو ترقیاتی فنڈز میں زیادہ سے زیادہ حصہ دیا جائے۔ آزاد کشمیر میں سیاحت، ہائیڈل ، جنگلات ، لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبوں میں بڑے منصوبے شروع کریں گے ، منصوبوں پر عمل درامد اور انکی بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.