حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مزید اقدامات کرے صدر پاک دوبئی فاونڈیشن چوہدری مدثر ستار پردیسی

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعرات 7 اکتوبر 2021 12:07

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مزید اقدامات کرے صدر پاک دوبئی فاونڈیشن ..
حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) اوورسیز پاکستانیوں کو  ترسیلاتِ زر کے ضمن میں مزید مراعات فراہم کی جاے اس سلسلے میں حکومت کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے پاک دوبئی فاونڈیشن کے صدر چوہدری مدثر ستار پردیسی کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیز کی بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ہے۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید مراعات پر غور کیا جائے  اوور سیز پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کو سہولتوں اور مراعات کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ  ترسیلاتِ زر کی مد میں اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دینے کی وجہ روپیہ مستحکم ہو  کورونا وائرس کے باوجود ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ سامنے آیا ہے مگر وزارت اوور سیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ ملکی ترقی میں اپنا اہم رول ادا کر سکیں روپیہ کی گرتی ہوئی ویلیو قابل تشویش ہے جس کے لیے مربوط پالیسی کے مزید اقدامات کرنا ہونگے پاک دوبئی فاونڈیشن کا وفد جلد شیخوپورہ کا دورہ کرے گا جس میں مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے انوسٹمنٹ کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے سبکو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :