مری،منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم برائے اطفال کی ماہ ربیع الاول کی آمد بارے ریلی،واک

بدھ 13 اکتوبر 2021 12:21

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) طلع البدر علینا آمد مصطفی مرحبا مرحبا منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم برائے اطفال کم عمربچیوں اوربچوں کے زیر اہتمام دوسری سالانہ میلاد کینڈل واک جی پی او چوک تا مرحبا چوک مال روڈ مری ماہ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر کینٖل واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت ایگرز مری کی کوآرڈینیٹر حلیمہ سعدیہ نے کی کینڈل واک میں بطور مہمان خصوصی صدر منہاج ویمن لیگ مری مسز کوثر سلطانہ نے شرکت کی اس واک میں پانچ سال سے دس سال کی عمر کے بچوں اور بچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بچوں اوربچیوں نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں درود و سلام کے ذریعے اپنی محبتوں کا اظہار کیامال روڈ مری بچوں کے نعروں آمد مصطفی مرحبا مرحبا، چہرہ والضحیٰ مرحبا مرحبا سے گونج اٹھا،واک میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے سیاحوں نے بھی بھرپور دلچسپی لی اور بچوں کے ساتھ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشیوں میں شریک ہوئے سیاحوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنائیں،بچوں کی پرزور فرمائش پر صدر ایم۔

(جاری ہے)

ایس۔ایم تحصیل مری حافظ احمد محی الدین نے خصوصی شرکت کی انہوں نے واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا کی خوشیوں میں سب سے بڑی خوشی ہمارے آقا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آمد ہے بچوں میں اس محبت کو پیدا کرنا خود آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے، معصوم بچوں نے بلند آواز میں آمد مصطفٰی مرحبا مرحبا کے نعرے لگا کر یہ ثابت کر دیا کہ ان کو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے کتنی محبت و عقیدت ہے،واک کا بنیادی مقصد ہی یہی تھا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی ولادت کوعقیدت واحترام سے منایا جا ئے اور آنے والی نسل کو اس عمل میں شریک کرکے ان کے آئیڈیل کا انہیں بتایا جاسکے،واک کے اختتام پر صدر منہاج القرآن ویمن لیگ مسز کوثر امتیاز نے بچوں میں میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں تحائف اور نقدی کیش انعاما ت بھی بچوں کو پیش کیے۔


متعلقہ عنوان :