
ڈیزاسٹر ریسک مینجمنٹ سوسائٹی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ڈے فار ڈیزاسٹر ریسک ریڈکشن کو خصوصی طور پہ منایا گیا
اسامہ چوہدری
بدھ 13 اکتوبر 2021
18:15

سمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا، بعد ازاں شعبہ جغرافیہ کے طالب علموں کی جانب سے مختلف موضوعات پر شرکا کو اپنی ریسرچ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر مہمان خصوصی نثار ثانی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفت کبھی بھی اور کہیں بھی آسکتی ہے ہمیں اس کے لیے مکمل تیار ہونا چاہیے، گھر میں بیٹھے بھی اچانک کبھی کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے جس سے محفوظ رہنے اور نقصان سے بچنے کے لیے سب سے پہلی چیز آگاہی و شعور کا ہونا بے حد ضروری ہے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے ہمیشہ اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے اور شعبہ جغرافیہ جی سی یو لاہور کی جانب سے ہمیشہ کی طرح آج کا دن خصوصی طور پہ منانے اور بچوں میں آگاہی دلوانے پہ مجھے بے حد خوشی ہوئی۔
ہلال احمر پنجاب کے راؤ ذکا نے بتایا کہ مختصر وسائل کے ساتھ قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے نقصانات میں کمی لانے اور لوگوں کو محفوظ کرنے کے لیے خصوصی ٹریننگنز کے ساتھ ساتھ تربیتی پروگرامز کے ذریعے وولنٹئیرز کو شعور دلوایا جاتا ہے۔
چئیرمین شعبہ جغرافیہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر شکیل محمود نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار قدرتی آفات کی زیادہ زد میں آنے والے ممالک میں ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہم کبھی بھی مکمل طور پہ قدرتی آفات و حادثات کے لیے تیار نظر نہیں آئے اسی وجہ سے ہر آنے والی آفت کا نقصان پچھلی دفعہ سے زیادہ ہوتا ہے، ہمیں قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے اور اپنے اردگرد کے لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنے کے لیے انفرادی سطح پہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
سمینار کے آخر میں شعبہ جغرافیہ کے ہیڈ کی جانب سے مہمانوں کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.