Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری کی ملاقات

تجارتی، معاشی اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق، بارڈر مارکیٹس کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اضافی سرحدی کراسنگ پوائنٹس سے نقل وحرکت میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 اکتوبر 2021 19:39

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری کی ملاقات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری نے ملاقات کی، وزیراعظم نے معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے پر زور دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، بارڈر مارکیٹس کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، دو اضافی سرحدی کراسنگ پوائنٹس کھلنے سے نقل وحرکت میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن و دوستی کی سرحد ہے، بارڈر مارکیٹس کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق قانونی اور ضابطے کی کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ دو اضافی سرحدی کراسنگ پوائنٹس کھلنے سے نقل وحرکت میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔ مزید برآں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ایران 2 برادر ملک ہیں، خطے میں امن واستحکام کیلئے ان کا تعاون ضروری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات