Live Updates

وزیراعظم کی گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

اگلے5 سال میں گلگت بلتستان کی ترقی پر 370 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 اکتوبر 2021 20:23

وزیراعظم کی گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی، اگلے5 سال میں گلگت بلتستان کی ترقی پر 370 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں پراجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے 5 سالہ تاریخی ترقیاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگلے5 سال میں گلگت بلتستان کی ترقی پر 370 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تمام قانونی اور ضابطے کی کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

مزید برآں وزیر اعظم عمران خان نے قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی 2021 اور قومی وائلڈ لائف پالیسی 2021 کی اصولی منظوری دیتے  ہوئے  ہدایت کی ہے کہ مارگلہ پہاڑیوں میں ایک خصوصی زون کو چیتے کے تحفظ کا علاقہ قرار دیا جائے جبکہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں وائلڈ لائف انفارمیشن سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن و دوستی کی سرحد ہے، بارڈر مارکیٹس کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق قانونی اور ضابطے کی کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دو اضافی سرحدی کراسنگ پوائنٹس کھلنے سے نقل وحرکت میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات