فیصل آباد ، خاتون اپنے 5 سالہ بیٹے سمیت ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 14:49

فیصل آباد ، خاتون اپنے 5 سالہ بیٹے سمیت ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) فیصل آباد میں خاتون اپنے 5 سالہ بیٹے سمیت ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق 5 سالہ بیٹا اچانک تیز رفتاری سے آتی ٹرین کے سامنے آ گیا تو مامتا کی ماری ماں لختِ جگر کو بچاتے ہوئے خود بھی ٹرین کی زد میں آگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چک جھمرہ کے علاقے میں ساہیانوالہ پھاٹک کے قریب خاتون 5 سالہ بیٹے سمیت ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔

ٹرین کی آمد کے پیشِ نظر بند پھاٹک کھلنے کے انتظار میں راہ گیر کھڑے تھے کہ چک 7 ج ب کی رہائشی روبینہ کا 5 سالہ بیٹا اچانک ریلوے لائن پر آگیا۔ا س دوران تیز رفتاری سے آتی ٹرین کو دیکھ کر ماں بیٹے کو بچانے کے لیے آگے بڑھی تو ماں بیٹا دونوں ٹرین کی زد میں آ گئے۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں ان کے ورثاء کے سپرد کر دیں۔

متعلقہ عنوان :