فیصل آباد پولیس کی کارروائی،24گھنٹوں میں 29جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعہ 15 اکتوبر 2021 16:24

فیصل آباد پولیس کی کارروائی،24گھنٹوں میں  29جرائم پیشہ افراد گرفتار
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) فیصل آباد پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 29جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ  پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن  کے دوران  9 منشیات و شراب فروشوں کو گرفتارکر کے  ان کے قبضہ سے 2.260 کلوگرام چرس اور 62لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان  گرفتار کرکے 7پسٹل، 2 کلاشنکوف اور متعدد گولیاں جبکہ  جوا مافیا  کے خلاف کارروائی  میں  11جواریوں کوگرفتار کر کے  داؤ پر لگی 6190 روپے کی رقم برآمد   کر لی گئی۔   ملزمان  کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے دستیاب کریمنل ریکارڈکے تحت ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔