Live Updates

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا‘ عثمان بزدار

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:12

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سینیٹرز پرنس آغا عمر احمد زئی، دنیش کمار اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی گفتگوہوئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملکر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات