آلودگی، دنیا میں لاہور پہلے، کراچی چوتھے نمبر پر

لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 190 پرٹیکیولیٹ میٹرزجبکہ کراچی میں یہ مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ،ایئر کوالٹی انڈیکس

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:29

آلودگی، دنیا میں لاہور پہلے، کراچی چوتھے نمبر پر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی اور دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضا مزید مضرِ صحت ہو گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ہفتہ کو پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی ہفتہ کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایاکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر ممبئی دوسرے اور بھارتی دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایاکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔