Live Updates

جادو ٹونے سے متعلق حکومت تردیدی بیان جاری کرے

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے حکومت سے جادو ٹونے سے متعلق تردیدی بیان جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:16

جادو ٹونے سے متعلق حکومت تردیدی بیان جاری کرے
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2021ء) :پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے حکومت سے جادو ٹونے سے متعلق تردیدی بیان جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت بہت نازک ہے۔ چیزیں آٹو پر چل رہی ہیں، لوگوں کو خود کو بچانے کے لئے قرآن کی آخری دو سورتوں کا ورد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کہ سول اسپتال میں کیا دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟ آپ نے کتنے اچھے اسپتال چلا لیے۔ان کا کہنا ہے کیا آپ نے اپنے سیاسی کارکنان کو وہاں بھرتی کرکے اور بیڑا غرق کرنا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے۔پیپلزپارٹی کے تمام اقدامات سے امن خراب ہورہا ہے، یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے ہمیں اندرونی طور پر بہت زیادہ مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس سے عام آدمی کی زندگی خراب تر ہوتی جارہی ہے ،عام آدمی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ضرورت ہے کہ سب سر جوڑ کر مسائل کے حل کے لیے بیٹھے ۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ جادو ٹونے سے متعلق حکومت تردیدی بیان جاری کرے۔دوسری جانب ق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت ہرروز مہنگائی میں اضافے کاباعث بن رہی ہے ۔

عوام پر مہنگائی کی صورت میں بم گرایا گیا ہے ۔وزارت نےجوتجویزبھیجی اس سے دگنا اضافہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں۔ لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رات بجلی، صبح پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلےکبھی اتنااضافہ نہیں کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات