
ٹرین کی زد میں آ کر حاملہ خاتون 5 سالہ بیٹے سمیت جاں بحق
گھریلو جھگڑوں پر خاتون کی خودسوزی کی کوشش، میاں بیوی گولیاں لگنے سے لہولہان
ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:23

(جاری ہے)
راجہ پارک منان ٹائون میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر شادی شدہ خاتون ساجدہ زوجہ وارث نے مٹی کا تیل ڈال کر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی، ریسکیو ٹیم نے متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔
خاندانی تنازعہ پر 357 گ ب نلیاں والا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 50 سالہ سرفراز ولد ولی محمد اور اُس کی 40سالہ روضہ بی بی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں سوساں روڈ فیضان مدینہ کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر سے نکلنے والی چنگاریوں سے ماسٹر مولٹی فوم کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لاکھوں کا مال جل کر راکھ بن گیا۔ دربار بابا قائم سائیں روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پاور لومز میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا، فیڈمک میں واقعہ چائنہ فیکٹری کے الیکٹرک کنٹرول روم میں آگ لگ گئی اور لال مل کے قریب محلہ غریب آباد میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے محنت کش کے گھر میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.