
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ، عمان نے پاپوانیوگنی کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
عمانی اوپنرز جتندر سنگھ اور عاقب الیاس کی ناقابل شکست نصف سنچریاں
ذیشان مہتاب
اتوار 17 اکتوبر 2021
18:00

(جاری ہے)
پاپوا نیوگنی کے کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کی سنچری مکمل کرائی ۔ وہ 102 کے مجموعی سکور پر 56 رنز بنانے کے بعد کلیم اللہ کی دوسری وکٹ بنے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔
ذیشان کی عمدہ باؤلنگ کے سبب پاپوا نیوگنی کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ آخری 6 اوور میں پاپوانیوگنی نے صرف 27 رنز کے عوض 6 وکٹیں گنوائیں ۔ عمان کی جانب سے ذیشان اشرف نے 20 رنز دے کر4 وکٹیں لیں جبکہ بلال خان اور کلیم اللہ نے دو، دو وکٹیں لیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں 6 کوالیفائرز اور رینکنگ پر موجود 9ویں اور10 ویں نمبر کی ٹیمیں بنگلا دیش اور سری لنکا شریک ہوں گی۔17 سے 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مرحلے سے 4 ٹیمیں دیگر ٹاپ 8 ٹیموں کو سپر 12 میں جوائن کریںگی اور سپر 12 معرکہ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔پاکستان کی ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی جس کے بعد دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ میں پاکستان کا تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان سے ہو گا جس کے بعد 31 مارچ کو اگلا میچ کوالیفائر کے خلاف کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ 7 نومبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج
-
پاکستان اور بھارت اگلے ماہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آمنے سامنے ہوں گے
-
پی سی بی نے اظہر محمود کو ریڈ بال کرکٹ کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
-
’بہت چھکے ماروں گا‘، شاہین آفریدی نے بی بی ایل ڈیبیو سے قبل حارث رؤف کو خبردار کردیا
-
حارث رؤف اعدادوشمار کے لحاظ سے گزشتہ 5 سالوں میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین پیسر قرار
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز ہوگیا
-
بھارت، چھکا لگانے کے بعد بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
-
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا امپائرز کو رشوت دیکر فیصلے تبدیل کروانے کا انکشاف
-
جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود
-
ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
امپائر پر تنقید مہنگی پڑگئی، آئی سی سی نے ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.