Live Updates

اہم حلقوں نے لندن میں موجود نوازشریف سےرابطہ کر لیا

نوازشریف اور شہبازشریف کو سیاسی معاملات پر اہم حلقوں کی جانب سے آن بورڈ لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سینئر صحافی عمران یعقوب کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 اکتوبر 2021 11:42

اہم حلقوں نے لندن میں موجود نوازشریف سےرابطہ کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2021ء) : سینئر صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ اہم حلقوں کی جانب سے نواز شریف سے لندن میں رابطے میں شروع ہوگئے ہیں۔نوازشریف اور شہبازشریف کو سیاسی معاملات پر اہم حلقوں کی جانب سے آن بورڈ لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وافقان حال یہ خبر دے رہے ہیں کہ کچھ اہم حلقوں کی جانب سے اپوزیشن کو آن بورڈ لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے رابطے شروع ہو گئے ہیں۔ ہمارے وافقان حال کے مطابق کچھ اہم حلقوں کے لندن میں نواز شریف اور پاکستان میں میاں شہباز شریف سے رابطے ہیں اور دونوں کو سیاسی معاملات پر آن بورڈ لیا جا رہا ہے۔اس صورتحال میں حکومت کے لیے مشکلات بڑھیں گی۔

(جاری ہے)

۔قبل ازیں عمران یعقوب نے واقفان حال کے حوالے سے ایک بڑی خبر سنائی اور کہا کہ امریکی ناظم الامور کے شہباز شریف سے ملنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ "پرائم منسٹر اِن ویٹنگ بھی ہیں''۔

اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک تو ویسے بھی ٹھپ پڑا ہوا ہے، سی پیک پر اُس طرح سے کام نہیں ہو رہا جس طرح ہونا چاہئیے تھا۔ امریکی ناظم الامور نے مسل لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف سے جو ملاقات کی اس کے بعد پا ک امریکہ تعلقات تو زیر بحث آئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے واقفان حال کے مطابق اس ملاقات میں امریکہ اور پاکستان کے مابین تعلقات اور دوستی پر نہ صرف بات چیت کی گئی بلکہ پاک چین تعلقات کو بھی ڈسکس کیا گیا۔

شہباز شریف اس وقت پرائم منسٹر ان ویٹنگ ہیں، امریکہ کو بھی یہ لگ رہا ہے کہ اس وقت جس طرح سے عمران خان نواز شریف کا متبادل بن کر آئے تھے، اسی طرح اب شہباز شریف متبادل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ پرائم منسٹر کے عہدے کے لیے شہباز شریف ہی وزیراعظم عمران خان کا متبادل ہیں اور یہ بات طے ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات