ملک دشمن عناصر اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے بے گناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنارہے ہیں ،حمزہ خان ناصر

دہشت گرد ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، رہنما پاکستان تحریک انصاف بلوچستانت

پیر 18 اکتوبر 2021 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حمزہ خان ناصر نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے بے گناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنارہے ہیں جوکسی بھی طرح بلوچستان کے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ،دہشت گرد ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حمزہ خان ناصر نے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس اہلکاروں پردہشت گردوں کے بم حملے کی نتیجے میں ایک اہلکارکی شہادت اورپولیس اہلکاروں سمیت17سے زائد افرادکے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دہشت گرد،پولیس ، پاک فوج اوردیگرسیکورٹی فورسز کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے،پولیس ،ایف سی اور پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں جنہیں پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پاک فوج اوردیگرسیکورٹی ادارے ملکر ملک اور خاص کر بلوچستان سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیں گے۔ حمزہ خان ناصر نے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی او ر کہا کہ حکومت زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترس ہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔