شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ

سپن وام کے علاقے میں ہوئے حملے کے دوران 25 سالہ سپاہی سیف اللہ شہید

muhammad ali محمد علی پیر 18 اکتوبر 2021 19:52

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ
سپن وام (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اکتوبر 2021ء) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے سپن وام کے علاقے میں واقعے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران 25 سالہ سپاہی سیف اللہ شہید ہو گیا۔ حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔