آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 04 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

پیر 18 اکتوبر 2021 20:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 04 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،31مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور290افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسزمیںسی2 کا تعلق پونچھ اور2کا میرپور سے ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیںاب تک312033افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34406افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے،33514افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ152مریض زیر علاج ہیں740مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 140کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کی152مریضوں میں سی139مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ13مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔