باغ،ریٹائرڈصدرمعلم وزیر محمد خان چغتائی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پیر 18 اکتوبر 2021 20:34

باغ۔18اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) :ریٹائرڈصدرمعلم وزیر محمد خان چغتائی مرحوم کے ایصال ثواب  کے لیے دعائیہ تقریب  اور  تعزیتی ریفرنس کا انعقاد   جس میں دینی سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت  مرحوم مثالی استاد باصلاحیت،ہمدرد دیانت دار شخصیت تھے مرحوم کی مذہبی علمی ادبی سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا مقررین کا  مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت۔

تفصیلات  کے مطابقریٹائرڈصدرمعلم وزیر محمد خان چغتائی مرحوم  کی یاد میںبخانہ مرحوم بانڈی ممتاز آ باد میں ایک پر سوز تقریب زیرصدارت ر، صدر معلم خواجہ غلام احمد بانڈے منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت خوش اخلاق دیانت دار انسان تھے مرحوم نے دوران سروس مختلف اداروں میں ڈرامہ نگاری شاعری اور سکاوٹنگ کو بڑی حد تک فروغ دیا مرحوم بہترین تدریسی و انتظامی تجربہ رکھتے تھے مرحوم نے جس ادارہ میں سروس کی وہاں ایک تاریخ رقم کی ہاء سکول چڑیکوٹ،پلنگی اور بدہال شریف میں کیمپ فائر کا انعقاد کروا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا معاشرے کے اندر پائی جانے والی خامیوں کو منظوم کلام میں لکھ کرسٹیج پر سے طلبا سے پیش  کرواتے تھے جس پر سامعین و معاشرے کے سنجیدہ لوگ  بے حد داد دیا کرتے تھے مرحوم اور ریٹائرڈ پی ای ٹی عبد الحمید خان نے 1988 میں طلبا کو سکاوٹنگ میں بہترین تربیت دیکر راولاکوٹ میں اعلی کارکردگی دکھائی ازاں بعد لاہور میں منعقد ہونے والے کل پاکستان کشمیر سکاوٹنگ مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی مرحوم نے دور دراز علاقوں موہری فرمان شاہ،راولاکوٹ اورڈھیر پناکھہ دھیرکوٹ اپنی خدمات سر انجام دیں مرحوم کے زیر سرپرستی تعلیم و تربیت پانے والے طلبا میں سے کء اعلی معیار ڈاکٹر،انجنئیر پروفیسر تک پہنچے ڈپٹی سیکرٹری تعلیم جناب سید سلیم گردیزی ان طلبا میں سے نمایاں مثال ہیں۔

(جاری ہے)

سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مرحوم نیاپنے علاقے میں مذہبی،سماجی معاشرتی خدمات سر انجام دیں جنھیں تا دیر یاد رکھا جائے گا مرحوم کے لیے سردار حلیم چغتائی،انضمام قریشی اور مستنصر حجاب چغتائی نے مرثیے اور منظوم کلام میں خراج تحسین پیش کیا تقریب سے پرنسپل راجہ محمد حیات خان، ر صدرمعلمین میر محمد چوہدری،محمد ممتاز خان،چوہدری اسلم ظفر،ر AEO راجہ محمد رشید خان سنئیر قانون دان چوھدری محمد اختر ،  ڈسٹرکٹ رپورٹر نوید نیازی  میر حسین چوہدری, مولوی محمود احمد خان،میاں محمد رفیق صوبیدار محمد بشیر مغل عبد الرشید مغل سردار جمیل احمد خان ودیگر نے خطاب کیا محمد مجید خان سنئیر مدرس  نے مرحوم کے والدین کی طرف سے ان کی تربیت پر روشنی ڈالی اور گاں کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مرحوم کے چھوٹے بھائی ر،صدر معلم نصیر احمد خان نیپر نم آ نکھوں آور رقت آ میز حالات میں مرحوم کے چاہنے والوں اور تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض  ریاض احمد قریشی مدرس نیسر انجام دئے حافظ اشفاق احمد کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔