ژوب ڈویژن میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جائے ،شاہد اللہ خان

اہداف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے پچانوے فیصد ویکسینیشن کوریج کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی جائے ،کمشنر ژوب ڈویژن

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:03

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) کمشنر ژوب ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ژوب ڈویژن میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف قومی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جائے اور اہداف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے پچانوے فیصد ویکسینیشن کوریج کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی جائے یہ بات انہوں نے انسداد خسرہ وروبیلامہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ے کیا اجلاس میں پراجیکٹ کوآرڈینٹر ای پی آئی ژوب ڈویژن ڈاکٹر اسحاق پانیزئی،نیشنل پروفیشنل آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹررحمت اللہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد مینگل،ڈویژنل آپریشنز آفیسرڈاکٹر افراسیاب خان مندوخیل،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حلیم اوتمانخیل،ایر یا کوارڈینٹرژوب ڈویژن ڈاکٹر ذکیہ نعمت اللہ، بھی موجود تھے، اس موقع پر کوآرڈینٹر ای پی آئی نے کمشنر ژوب ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پوے بلو چستان میں 5.6 ملین 56 لاکھ بچو ں کو ایم آر ویکسین لگائی جائیں گی اور پورے پاکستان میں96 ملین نو کروڑ سا ٹھ لا کھ اور ژوب ڈویژن میں826000 0.82 ملین لگا ئی جا ئیں گی کمشنر ژوب ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا کہ صوبے بھرکی طرح ژوب ڈویژن میں بھی خسرہ اور روبیلا کے خلاف مہم کا آغاز ہوچکاہے جس میں ٹارگٹ پاپولیشن خواتین اور بچے ہیں صحت عامہ کے تحفظ کیلئے شروع کردہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے صوبائی حکومت پرعزم ہے اس مقصد کے لئے گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیکر اہداف کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی حتی الامکان کوشش کی گئی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ عنقریب حالیہ خسرہ اور روبیلا مہم میں مطلوبہ اہداف حاصل کرلیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بکھری آبادی اور دستیاب وسائل میں خسرہ اور روبیلا مہم کی کامیابی کے اہداف کا حصولن ایک مشکل چیلنج ضرور ہے تاہم ناممکن نہیں مہم کے اہداف کو پانین کے لئے صوبائی حکومت کی بھرپور مدد و معاونت شامل رہے گی اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائند ے اور دیگر ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے حکومت بلوچستان کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیان کہ بلوچستان میں خسرہ اور روبیلا مہم کے طے شدہ اہداف حاصل کر لئے جائیں گے اور ان امراض کے خاتمے کے لیے غیر معمولی پیش رفت کارگر ثابت ہوگی انہوں نے کہاکہ پورے ژوب ڈویژن میںن اس مہم کے دورانن 9 ماہ سے 15 سال تکن کے عمر کے بچوںن اور بچیوں کو خسرہ کے خلاف ویکسینیشن کی جائیگی اس دوران کوئی بچہن رہ نہ جائے ہم اپنی ذمہ داریوںکو بہترین اندازن میںنبھاکر اپنی خدماتنسرانجامن دین سکیںن یہ ہماری قومی ذمہ داری بھی ہے کہ جتنی بھی ٹیمیںن تشکیلن دین گئین ہیںن وہ اس مہم کے دوران تحصیل۔

(جاری ہے)

یونین کونسلن اور وارڑ کی سطح پر جاکر اس مہم کو کامیاب کرائیں۔

متعلقہ عنوان :