پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ، اپوزیشن توانائیاں ضائع کرنے کی بجائے مثبت سر گرمیاں کرے ‘جمشید اقبال چیمہ

شکست خوردہ ،عوام کی مسترد شدہ اپوزیشن سے کسی سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ‘ضمنی انتخاب کیلئے منعقدہ مشاورتی اجلاسوں سے خطاب

جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:49

پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ، اپوزیشن توانائیاں ضائع کرنے کی بجائے مثبت سر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 133سے امیدوار مرکزی رہنماجمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے اس لئے اپوزیشن اس میں جان ڈالنے کے لئے توانائیاں ضائع کرنے کی بجائے اپنی سیاست کو بچانے کے لئے مثبت سر گرمیاں کرے ، موجودہ حکومت میکرو اکنامک استحکام اورگروتھ پالیسی چاہتی ہے تاکہ قوم کو قرضوںکے چنگل سے چھٹکارا مل سکے،تحریک انصاف ضمنی انتخاب میںبھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این ای133کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پارٹی رہنمائوں اور اکابرین سے مشاورتی اجلاسوں میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انتخابی مہم اورحلقے کے ووٹرز سے رابطوں کیلئے حکمت عملی بھی مرتب کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ، ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، لارج اسکیل مینو فیکچرننگ میں گروتھ ہو رہی ہے جس سے روزگار کے مواقع اور ٹیکسز جمع ہورہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک عروج تو نہیں دیکھ سکی البتہ نام نہاد انقلابی لیڈروں نے زوال کو اپنی آنکھوں سے ضرور دیکھا ہے اور اب بھی پی ڈی ایم کی تحریک کے نتائج مختلف ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں شکست خوردہ اورعوام کی مسترد شدہ اپوزیشن سے کسی سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،انشا اللہ ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے ۔