ایس ایچ او تھانہ کمیلا کوہستان کی ٹمبر سمگلروں کے خلاف کارروائی، 160 عدد نگ برآمد، ملزمان گرفتار

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:11

ایس ایچ او تھانہ کمیلا کوہستان کی ٹمبر سمگلروں کے خلاف کارروائی، 160 ..
کوہستان اپر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) ڈی پی او اپر کوہستان ملک اعجاز کی سربراہی میں پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ کمیلا جوہر داد شاہ نے ٹمبر سمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران 160 عدد نگ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اپر کوہستان کے تمام تھانہ جات کی حدود میں مختلف جگہوں پر سرچ آپریشنوں، ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کمیلا جوہر داد شاہ  نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار خان  کی نگرانی میں ہمراہ پولیس نفری کارروائی کرتے ہوتے 160 عدد چراء شدہ لکڑی جو پٹن سے سمگل کی جا رہی تھی، برآمد کر کے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے بند حوالات کر دیا۔

متعلقہ عنوان :