Live Updates

حکومت کا پنجاب کے ہر خاندان کو ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک فراہم کرنے کا فیصلہ

صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے، سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 اکتوبر 2021 12:25

حکومت کا پنجاب کے ہر خاندان کو ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے   10 لاکھ روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2021ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیائے ضروریات آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ صحت کارڈ کا آغاز دسمبر میں ہو گا اور مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے تمام رہائشیوں کو دسمبر2021ء تک صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنالیا ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 70 لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی ، سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج ممکن ہو گا ، ہماری حکومت کا مقصد مستحق افراد کی مدد کرنا ہے ، علاج معالجے کی سہولیات پر ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، پرائیویٹ سیکٹر کو دور دراز علاقوں میں ہسپتال قائم کرنے کے لیے تعاون فراہم کیا جائے گا ، اسی لیے ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں اصلاحات لائی۔

وزیر اعظم کو صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پر بریفنگ دی گئی جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی شریک ہوئیں جب کہ بریفنگ میں معاوَن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے ، اس دوران بریفنگ میں وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں دسمبر2021ء تک صحت کارڈ فراہم کردیے جائیں گے ، 70 لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی ، جس کے ساتھ صوبہ پنجاب کے تمام رہائشیوں کو دسمبر 2021ء تک صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو جائے گی ، جس کی بدولت سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج ممکن ہو گا، پسماندہ اضلاع بشمول ڈی جی خان اور ساہیوال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات