ڈالر کے نرخ بڑھنے سے چند لوگوں کو تو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن اکثریت میں صرف نقصان ہی ہے ،حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز
آنے والے دنوں میں گیس بحران اور مہنگائی کی وجہ سے برآمدات شدید متاثر ہوگی، مہنگائی کی وجہ سے عام عوام میں قوت خرید نہیںرہی،الطاف میمن
ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:10
(جاری ہے)
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کے مضحکہ خیز بیان کے بعد تاجروں کی دل آزاری ہوئی اور تاجر برادری میں فکر کی لہر بھی دوڑ گئی، انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے جو تاجر دشمن پالیسی کی وجہ سے چھوٹے تاجر سخت پریشان ہیں، چھوٹے دکانداروں کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے نوٹس ملنے شروع ہوگئے ہیں جبکہ گلی محلے کے دکانداروں کو پی او ایس کی تنصیب کے نوٹس بھی دیئے جارہے ہیں۔
سینئر نائب صدر محمد ادریس میمن اور نائب صدر مسرور اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرِ ثانی کرے، اِس وقت جو پیٹرول کی قیمت حکومت نے مقرر کی ہوئی ہے وہ ملکی تاریخ کے ریکارڈ میں سرفہرست ہے، انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سے سندھ حکومت اپنی طرف سے سندھ کی عوام کو ریلیف فراہم کرے، اِجلاس نے حکومت پاکستان سے پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا کہ ڈالر کی اونچی اڑان پر قابو پایا جائے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو مستحکم بنایا جائے، معیشت کو سنبھالنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر سود مند پالیسیاں مرتب کی جائیں اور ایف بی آر نے جو تاجر دشمن پالیسیاں بنائیں ہیں ان پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے، اِجلاس میں سابق صدور سلیم الدین قریشی، دولت رام لوہانہ، محمد اکرم انصاری، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی محمد عارف میمن، چوہدری محمد اسلم، شیخ احمد حسین، محمد اقبال عاربیانی، وشنو مل، شفقت اللہ میمن، ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی، کنونیئرز سب کمیٹیز سکندر علی راجپوت، محمد یاسین خلجی، محمد سہیل میمن ودیگر حضرات موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.