سوات کے سیاحتی مقام کالام کے پہاڑوں پر برف باری،سردی کی شدت اضافہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) سوات کے سیاحتی مقام کالام کے پہاڑوں پر برف باری،سردی کی شدت اضافہ ہوگیا۔سوات کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے ،سوات کے سیاحتی مقام کالام کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،کالام کے مختلف علاقوں پلوگاہ،مہوڈنڈ اورگبرال میں موسم سرما کی پہلی برف سے موسم سہانا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں نے گرم کپڑوں کااستعمال شروع کردیا اورسردی سے محفوظ رکھنے کے لئے گرم کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی بارش سے سردی کااغاز ہوگیا ہے اوربیشتر علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :