Live Updates

فیصل آباد ،کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گھر گھر ویکسین مہم(آج) سے شروع ہوگی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:55

فیصل آباد ،کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گھر گھر ویکسین مہم(آج) سے شروع ..
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے گھر گھر ویکسین مہم(آج)پیر 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی جس کا مقصد سو فیصد افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت مائیکروپلان پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد اور یوسی ایم اوز واے ایس ویز کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو کورونا سے بچاؤ کی اہم مہم کی مکمل کامیابی کے لئے سرتوڑ کوششوں کی ہدایت کی اورکہا کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے مکمل ویکسینیشن یقینی بنانا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اتھارٹی کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور مہم کی مکمل مانیٹرنگ ہوگی اور روزانہ ضلع اور تحصیل سطح پر ریویو اجلاس منعقد کرکے اہداف اور تکمیل کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈی ایچ او نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسینیشن مہم کے انتظامات اور مائیکروپلان مکمل ہے ہر ٹیم تین ممبرپر مشتمل ہوگی جن میں ایک میل ایک فی میل انجیکٹر اور ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر شامل ہے اورہر موبائل ٹیم کو 150۔افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کا سیکنڈ راؤنڈ دسمبر میں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے اہداف کو یقینی بنانے کے لئے سکولوں وکالجوں سے رابطہ کرلیا ہے اور انہیں بچوں کے بے فارم وشناختی کارڈز کا ڈیٹا تیار کرنے کے لئے تحریر کیا گیا ہے۔
Live کرونا کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاو سے متعلق تازہ ترین معلومات