پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دس وکٹوں سے شکست دیکر ایک مثال قائم کردی ہے،سردار محمد یعقوب خان ناصر

کھلاڑیوں کی یہی پرفارمنس رہی تو ہم ورلڈ کپ بھی اس مرتبہ ضرور جیتیں گے ،مرکزی رہنما پی ڈی ایم

پیر 25 اکتوبر 2021 23:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دس وکٹوں سے شکست دیکر ایک مثال قائم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بہترین پارٹنرشپ کو داد دیتا ہوں اور بہترین باولنگ اور مین آف دی میچ قرار پانے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کے تین وکٹوں نے بھارت کے کھلاڑیوں کو خوب مات دی اور انھیں دباو میں رکھا جسپر میں تینوں کھلاڑیوں کواچھی پرفارمنس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پا کستان کی جیت سے پوری قوم نے جشن منایا انہوں نے کہا کہ ملک میں شدید مہنگائی اور بلوچستان میں حکومت کی رسہ کشی سے عوام پریشان تھے کرکٹ کی دنیا میں ایک بہترین ایونٹ اور جیت سے پوری قوم میں خوشی کی لہر پیدا ہوئی انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑیوں کی یہی پرفارمنس رہی تو ہم ورلڈ کپ بھی اس مرتبہ ضرور جیتیں گے انہوں نے کہا کہ سپورٹس سے ملک اور بیرون ممالک سے ہمارے اچھے تعلقات قائم ہوتے ہیں اور اس سے پیار و محبت اتفاق و اتحاد بھی پیدا ہوتا ہے ہم اچھی کرکٹ کھیل کر دینا سے بہتر تعلقات اور مراسم قائم کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ائیندہ کرکٹ کے انٹر نیشنل مقابلے ہونے چاہیئے پاکستان ایک پر امن ترقی یافتہ اور ہمارے عوام کرکٹ سے بے پناء محبت کرنے والی قوم ہیں ہم نے ہمیشہ دیگر ممالک کے کرکٹرز کا عزت و احترام کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف خود بھی اپنے دور کے ایک بہترین کرکٹر تھے وہ کرکٹ کے اب بھی دلدادہ ہیں مجھے امید ہے کہ ائی سی سی ائیندہ انٹر نیشنل میچز کیلئے پاکستان میں اسکے انعقاد کیلئے میچز کا ضرور اہتمام کرینگے میں پوری پاکستانی قوم کے جانب سے اپنے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔