Live Updates

کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اموات میں بھی کمی آنے لگی ، چھ افراد جاں بحق

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا

منگل 26 اکتوبر 2021 14:45

کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اموات میں بھی کمی آنے لگی ، چھ افراد جاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 572 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 310 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 35 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 392 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 806 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 24 ہزار 196 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 28 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 17 ہزار 218 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 96 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 2 کروڑ 5 لاکھ 72 ہزار 249 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 25 ہزار 175 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 10 کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار 762 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار 890 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 68 ہزار 164 ہو چکی ہے، اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 551 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 39 ہزار 307 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 898 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 553 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 724 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 749 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کٴْل 938 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 443 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 204 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 355 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 386 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Live کرونا کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاو سے متعلق تازہ ترین معلومات