بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، الطاف احمد بٹ

بھارت جان لے کشمیریوں نے اپنی آزادی کی ٹھان لی ہے اب پینترے بدلنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا تنازعے کا واحد حل صرف آزادی کا حصول ہے ورنہ بھارت کو اپنی آزادی بچانے کے لالے پڑ جاہیں گے،بیان

منگل 26 اکتوبر 2021 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کیچیئرمین اور سنیر حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور آبادی کی اکثریت کو بدل کر ریفرنڈم کے لئے ھوم ورک کرنا چاہتی ہے لیکن بھارت جان لے کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کی ٹھان لی ہے اب پینترے بدلنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اس تنازعے کا واحد حل صرف آزادی کا حصول ہے ورنہ بھارت کو اپنی آزادی بچانے کے لالے پڑ جاہیں گے۔

Q وہ آج یہاںسنیر صحافی جاوید اکرم ملک اور کالم نگار اور دانشور سردار محمد طاہر تبسم سے بات جیت کر رہے تھے۔ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو ٹارگٹ کرنے کے لئے نیا قانون اوپا بنایا گیا ہے جس کے تحت سات سال قید دی جا رہی ہے جو جنیوا کنونشن اور انسانی حقوق چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس معاملے میں فوری نوٹس لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی اور حق استصواب رائے کے لئے اپنی تین نسلیں قربان کی ہیں وہ کسی بات پہ سمجھوتہ نہیں کر سکتے بھارت کے حق میں بہتر یہی ہے کہ وہ قتل عام، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور کشمیریوں کا سٹیٹس بحال کر کے گرفتار حریت قائدین کو رہا کرے۔ اور سول آبادی میں سرچ آپریشن کے نام پر دھشت گردی اور ظلم تشدد بند اور سول آبادی سے فوج کا انخلاٴْ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو قوم آزادی کے لئے مرنا سیکھ لے اسے دبانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ پونچھ میں آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارت کو سمجھ جانا چاہئے کہ آزادی کی چنگاری کو شعلہ بننے سے پہلے کشمیر کے تنازعہ کو پرامن ڈائیلاگ سے حل کیا جائے ورنہ صورتحال مزید بگڑنے کا خطرہ ہے۔ کشمیر نیوز نیٹورک (کے این این )کی طرف سے جاوید اکرم ملک اور سردار طاہر تبسم نے الطاف احمد بٹ کی تحریک آزادی کشمیر میں موثر خدمات پر انہیں ‘‘دفاع امن ایوارڈ ‘‘بھی پیش کیا۔