بھارت کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے،ڈپٹی سپیکر

یومِ سیاہ کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عالمی برداری بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کروائے،پیغام

بدھ 27 اکتوبر 2021 22:16

بھارت کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے،ڈپٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ یومِ سیاہ کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، عالمی برداری بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کروائے۔یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پر ناجائز قبضہ بھارت اور انگریزوں کی ملی بھگت ہے،جموں وکشمیر پر بھارت کا قبضہ اور تقسیم برصغیر کا فارمولہ ہے۔

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کوحل کئے بغیر جنوبی ایشیائ میں پائیدارامن کا قیام ممکن نہیں ہے،عالمی برادری بھارتی جبرو استبداد کو رکوانے کے لئے اقدامات کرے۔ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کوانکی جدوجہد ا?زادی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی ا?نکھیں چھین سکتا ہے ، لیکن جذبہ ا?زادی نہیں چھین سکتا، تنازعہ کشمیرتقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے،مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کی حفاظت قوم کا فرض ہے۔ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ حل طلب مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سب سے بڑی ناکامی ہے جبکہ مہذب دنیا کشمیریوں کے خلاف بھارتی جرائم پر کب تک خاموش رہے گی ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے۔