بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن 2021 کی بجائے مئی 2019 کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:56

بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن 2021 کی بجائے مئی 2019 کرنے کے مطالبے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن 2021 کی بجائے مئی 2019 کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی با اختر کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندے اپنے حلقے میں تعمیر و ترقی کے لیے بہترین کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

واحد بلدیاتی نماہندہ ہی ہے جو عوام کے روز مرہ کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔موجود حکومت نے مئی 2019 میں بلدیاتی اداروں کو معطل کر دیا۔حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کی بجائے اپنی مرضی کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کئے ۔بلدیاتی نمائندوں نے حق داد رسی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ۔مارچ 2021 کو سپریم کورٹ نے تمام بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن مارچ 2021 کی بجائے مئی 2019 سے کیا جائے۔