
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ارب روپے کے منصوبوں پر کام شروع، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ترقیاتی بجٹ میں66فیصد اضافہ، 98 فیصد سکیمیں منظور ترقیاتی منصوبوںپر عملدرآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ، اے ڈی پی کی سکیموں کی ہر سطح پر فول پروف مانیٹرنگ کی ہدایت
جمعرات 28 اکتوبر 2021 18:06

(جاری ہے)
انہو ںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوںپر عملدرآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے اے ڈی پی کی سکیموں کی ہر سطح پر فول پروف مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اپنے ذرائع سے رواں مالی سال 400ارب روپے ریونیو وصول کرے گا۔3 ماہ میں 51ارب روپے یعنی ٹارگٹ سے 41فیصد زیادہ محاصل حاصل کرچکے ہیں ۔گزشتہ برس ریونیو ٹارگٹ سے 18فیصدزائد یعنی 354ارب روپے وصولیاں کی گئیں اور رواں سال کا صوبائی ریونیو ٹارگٹ گزشتہ سال کی نسبت 28فیصد زیادہ مقرر کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیکٹرز کو 50ارب سے زائد ٹیکس رعائتیں دے رہے ہیں ۔10سال میں پہلی مرتبہ 96فیصدترقیاتی فنڈز کے استعمال کا ریکارڈ قائم کیا۔پنشن سسٹم ،ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور پراپرٹی ٹیکس میں دوررس اصلاحات لارہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے محکموں کو منصوبوں کے پی سی ون قواعد و ضوابط کے مطابق جلد مکمل کرکے بھجوانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،سیکرٹری خزانہ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں عملدآری بڑھانے میں لبنانی حکومت کو سلامتی کونسل کی حمایت حاصل
-
غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ کا اجراء
-
غزہ: اسرائیل امداد کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کرے، یو این ادارے
-
رکن ممالک کی عدم ادائیگیوں سے اقوام متحدہ دیوالیہ ہو نے کے قریب
-
آئی ایم ایف کی پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی
-
ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
-
تاریخ سے ثابت ہے کہ ملٹری ڈکٹیٹرز کا صرف بندوق کے زور پر ہر چیز کا حل نکالنے کا فارمولہ کبھی دیرپا اور کامیاب ثابت نہیں ہوا
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
-
پارٹیوں پر پابندی لگا کر ریاستی رِٹ کے نام پر اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے
-
مہنگائی کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.