Live Updates

نوشہرہ ،مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج،پارٹی کے اندر کا بڑا اختلاف سامنے آگیا

ضلع نوشہرہ کی تنظیم کا پریس کلب کے باہر احتجاج جبکہ سابق امیدوار این اے 25خان پرویز کا جہانگیرہ چوک میں احتجاج

جمعہ 29 اکتوبر 2021 23:40

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2021ء) نوشہرہ مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا احتجاج ۔پارٹی کے اندر کا بڑا اختلاف سامنے آگیا۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کی تنظیم کا پریس کلب نوشہرہ کے باہر احتجاج جبکہ سابق امیدوار این اے 25خان پرویز کا جہانگیرہ چوک میں احتجاج۔ جھانگیرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جھانگیرہ چوک میں احتجاج کیا گیا۔

جس کی قیادت این اے 25 کے امیدوا ر خان پرویز نے کی۔احتجاج میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کارکنوں کے علاوہ تاجر برادری نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما این اے 25 کے امیدوا ر خان پرویز نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے سوا تین سالوں میں ریکارڈ توڑ مہنگائی کرکے غریب آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نیازی حکومت ووٹوں سے منتخب ہو?ی ہوتی تو عوام کا احساس ہوتا۔اشیاء خوردونوش, پیٹرول,بجلی,اور تیل کھاد کی قیمتیں عام عادمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔حکومت نے سوا? کرپشن کے کچھ نہیں کیا۔۔حکومت غریب عوام پر رحم کرے اور استعفی دیکر گھر چلے جائے۔پاکستان پیلز پارٹی ضلع نوشہرہ کی تنظیم کا نوشہرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر بیروزگاری اور اسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے مطاہرین کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعید اللہ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات فلک ناز، تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ہدایت اللہ، تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس خان،، تحصیل جہانگیرہ کے صدر نجیب اللہ خٹک کر رہے تھے مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے قوم کا سکھ چین لیا ہے پاکستانی عوام آئی ایم ایف اور یہودیوں کے ایجنٹوں کے ہاتھوں خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے انصاف کے نام پر ووٹ لیا لیکن وہی عمران خان اقتدار میں آکر قوم کے ساتھ ظلم شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوکریاں دینے والوں نے ریڈیو پاکستان، سٹیل ملز، اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ میڈیکل کالج سے مستقل بنیادوں پر ملازمین کو نکال کر ہزاروں خاندانوں کے چولہے بجھا دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑادئیے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اندھیر نگری اور چوپٹ کا راج ہے یہاں تک کہ اسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کا وزیر خزانہ تک کو کوئی خبر نہیں جو کہ نااہلی کی سب سے بڑی نااہلی ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات