
مہنگائی کی شرح میں مزید ایک اعشاریہ 81فیصد کا اضافہ
رواں ہفتے کے دوران اشیا خورونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا. وفاقی ادارہ ادارہ شماریات
میاں محمد ندیم
ہفتہ 20 نومبر 2021
13:52

(جاری ہے)
39 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ وہ افراد جن کی ماہانہ آمدنی 44 ہزار 175 روپے ان کے لیے افراط زر میں 1.44 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے. ایس پی آئی میں اضافے کی اہم وجہ اشیا ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس میں چکن کی قیمت میں 8.26 فیصد، خوردنی تیل کی فی لیٹر قیمت میں 4.72 فیصد، کیلوں کی قیمت میں 4.18 فیصد، نہانے کے صابن میں 3.94 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی فی اڑھائی کلو گرام قیمت میں 3.15 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی ایک کلو گرام قیمت میں 2.38 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے.
علاوہ ازیں چاول کی قیمت 1.76 فیصد، دال مونگ کی قیمت 1.62 فیصد، انڈے کی قیمت 1.52 فیصد، جلانے کی لکڑی کی قیمت 1.24 فیصد اور تیار چائے کی قیمت میں 1.21 فیصد اضافہ ہوا ہے. اس دوران کچھ اشیا کی قیمت میں کمی بھی دیکھی گئی ہے جس میں 5.77 فیصد ٹماٹر، 4.25 فیصد چینی، 2.14 فیصد پیاز اور 1.48 فیصد گڑ کی قیمت میں کمی کی گئی ہے علاوہ ازیں رواں ہفتے دال مسور کی قیمت میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، لہسن کی قیمت میں 0.13 فیصد ، گندم کے آٹے میں 0.04 فیصد اور چنے کی دال کی قیمت میں 0.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے. رواں ہفتے کے دوران 51 اشیا میں سے 27 اشیا کی قیمت میں اضافہ اور 10 اشیا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 14 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں اسماعیل اقبال سیکیوریٹیز کے تجزیہ کار فہد رﺅف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 میں سے 4 ہفتوں کے دوران میں افراط زر ایک فیصد زیادہ سطح پر رہی اور یہ معمول کی طریقہ کار سے مختلف ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایس پی آئی میں اضافہ آئندہ مہینوں میں صارف پرائس انڈیکس میں مزید اضافے کی نشاندہی کرتی ہے. ان کا ماننا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات اور گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر جنوری سے مارچ 2022 تک اشیائے ضروریات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ جولائی سے روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 13 فیصد بڑھنے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت کا سبب ہے.
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور نیٹوممالک روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ کو طول دے رہے ہیں
-
پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کھوکھلے الفاظ سے جنگیں نہیں رکواسکتی
-
گندم کے انتہائی تشویش ناک بحران کیلئے تیار ہو جائیں
-
پیپلزپارٹی جب سیلاب متاثرین کی بات کرتی ہے تو ن لیگی دوست اسے تنقید سمجھتے ہیں
-
حکومت کا بیرون ملک سے گندم کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنے کا عندیہ
-
اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کا محافظ اور انسانی حقوق کا مشعل راہ، گوتیرش
-
چاند نظر آیا یا نہیں؟
-
تیل خرید کر بھارت روس کو مضبوط کر رہا ہے،ٹرمپ
-
لندن نہیں جانا چاہتا، وہاں کے میئر ٹھیک نہیں، وہ وہاں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر
-
شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ہوگئی
-
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس ، وادی تیراہ پر حالیہ بمباری کو لے کر شدید احتجاج
-
پنجاب پولیس منظم گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 12 گینگز کے 30 کارندے گرفتار کرلئے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.