بھارت جموںو کشمیر پر بندوق کی نوک کے ذریعے اپنا قبضہ جاری نہیں رکھ سکتا، محبوبہ مفتی

امریکہ جیسی عالمی طاقت بھی فوجی طاقت کے بل پر افغانستان پر حکومت کرنے میں ناکام رہا، رہنما پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی

جمعرات 25 نومبر 2021 12:29

بھارت جموںو کشمیر پر بندوق کی نوک کے ذریعے اپنا قبضہ جاری نہیں رکھ سکتا، ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے سروں پر لاٹھی یا بندوق رکھ کر جموںوکشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط جاری نہیں رکھ سکتی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بانہال کے گائوں نیل میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی طاقتور قوم نے بندوق کے زور پر لوگوں پر حکومت نہیں کی اور بھارت بھی کشمیریوں کے سروںپر لاٹھی یا بندوق رکھ کرمقبوضہ علاقے پر اپنا قبضہ برقرارنہیں رکھ سکتا ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ جیسی عالمی طاقت بھی فوجی طاقت کے بل پر افغانستان پر حکومت کرنے میں ناکام رہا اور باآخر اسے وہاں سے جانا پڑا۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے دفعہ 370کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا کیونکہ کشمیری عوام اپنی شناخت اور عزت ووقارکی واپسی چاہتے او روہ بھی سود سمیت واپسی چاہتے ہیں ۔محبوبہ نے لوگوں سے یہ بھی کہا کہ وہ متحد رہیں اوربھارتی آئین کے تحت انہیں فراہم کی گئی خصوصی حیثیت کی بحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیںاور اپنی شناخت اور عزت ووقات کا تحفظ کریں۔