ایران کے ساتھ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ڈیڈلاک اچھااشارہ نہیں، امریکا

جمعرات 25 نومبر 2021 15:35

ایران کے ساتھ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ڈیڈلاک اچھااشارہ نہیں، ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) امریکا نے کہا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی اور ایران کے درمیان ڈیڈلاک جوہری مذاکرات کےلئے اچھااشارہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نےکہا ہے کہ ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون نہ کرنا، جوہری مذاکرات کے سنجیدگی اور کامیابی کے لیے ایک اچھا اشارہ نہیں ہے۔چند روز بعد ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے احیاء کے لیے مذاکرات کا آغاز ہونا ہے، تاہم عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران پر تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔