
عزت کے ساتھ واپسی کروں گا ورنہ نہیں : محمد عامر
پاک بھارت سیریز کیلئے دونوں بورڈز کوکوشش کرنا ہوگی، ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف شکست کی وجہ حسن علی کے ڈراپ کیچ کو قرار دینا غلط : فاسٹ بائولر
ذیشان مہتاب
جمعرات 25 نومبر 2021
15:43

(جاری ہے)
محمد عامر کا کہنا تھا کہ دبئی کرکٹ کونسل کا پاک بھارت سیریز کی پیشکش کرنا خوش آئند ہے، سیریز کیلئے دونوں ممالک کی حکومتوں کو بات کرنی ہوگی، صرف اس پیشکش سے کچھ نہیں ہوگا ،اس سلسلے میں دونوں ممالک کے بورڈز کو بھی سیریز کے انعقاد کیلئے کوششیں کرنا پڑیں گی۔
محمد عامر نے موقف اختیار کیا کہ ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف شکست کی وجہ حسن علی کے ڈراپ کیچ کو قرار دینا غلط ہے، حسن علی کا شمار بہترین فیلڈرز میں سے ہوتا ہے، کیچز ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے، حسن کے کیچ ڈراپ کرنے کے بعد بھی اگر اچھی بائولنگ کی جاتی تو ہمارے پاس میچ جیتنے کا موقع تھا ۔ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹرول کرنا نہیں بنتا بلکہ اس صورت حال میں اچھی پرفارمنس دینے کا کریڈٹ دینا چاہیے۔ محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اس دور کا بہترین بلے باز ہے،وہ میچ پر عمدگی سے کنٹرول کرلیتے ہیں،انہیں بولنگ کرنا مشکل نہیں لگا تاہم آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ مشکل بیٹسمین ہیں، سمتھ کو بولنگ کرنا ہمیشہ ایک چیلنج رہا۔ فاسٹ بولر محمد عامر کے مطابق ٹی 10 کرکٹ میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے ، پریشر میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، کوویڈ19 کو شکست دینے کے بعد کمزوری ہے لیکن پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی
-
ایشیا کپ‘ پاکستان کیخلاف بائیکاٹ کے مطالبات پر بھارتی ٹیم نے خاموشی توڑ دی
-
دبئی ‘پاک بھارت میچ کیلئے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینز لگانے کی تیاریاں
-
دبئی میں فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت تقسیم کردیے
-
صفر پر آئوٹ ،صائم ایوب شرمناک فہرست میں رضوان کے ساتھ شامل ہوگئے
-
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو کیفے سے نکال دیا گیا تھا، جیمائمہ روڈریگز کا انکشاف
-
پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے پلیئر عزیز خان کو سری لنکا روانگی سے روک دیا گیا
-
فرنچائز کراچی کنگز کا اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی متنازع پوسٹ پر کرارا جواب
-
سرکاری کرکٹ اکیڈمی سے نکالے جانے کے بعد والد نے پریکٹس میں مدد کی، شبمن گل کا حیران کن انکشاف
-
ایشیا کپ کا میزبان ہونے کے باوجود بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار منظرعام سے غائب
-
ہر ٹیم کیخلاف بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں، صائم ایوب
-
ایشیا کپ 2025ء،کرکٹ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا (کل) ہوگا نے کیلئے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.