رام باغ جعلی مقابلے کے شہداء کی سرینگر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

جمعرات 25 نومبر 2021 16:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسینکڑوں لوگوں نے پابندیوںکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں سے نکل کر گزشتہ روز سرینگر کے علاقے رام باغ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے تین نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہر کے علاقے نواں کدل میں سینکڑوں لوگوں نے شہید نوجوانوں مہران احمد، منظور احمد اور عرفات کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

غائبانہ نماز جنازہ کے بعد سوگواروں نے آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف احتجاج کیا۔ بھارتی پولیس نے سوگواران پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ادھر جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصعب اور غلام محمدسوگوارخاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے شہید مہران احمد کے گھر گئے ۔