
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سنٹر کے اشتراک سے ایک روزہ سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ، ریاضی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں نئے آئیڈیاز پر مبنی پراجیکٹس اور بزنس پلان کی نمائش کا انعقاد ایکسپو سنٹر میں کیا گیا
جمعرات 25 نومبر 2021 17:06

(جاری ہے)
ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ ان میں اختراعی سوچ پیدا کر کے ملک کو درپیش مسائل پر قابو پانے اور بیروزگاری میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے طلباء کے نمائشی پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک اختراع ترقی کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس کے نئے آئیڈیاز کی بدولت دنیا گلوبل ویلج کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مقامی حل کی تلاش وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے وسائل کو احسن انداز میں بروئے کار لا کر مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بہترین وسائل اور باصلاحیت افراد سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے مستقبل میں آنے والے مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے تیار کیا جا سکے۔ ڈی جی پاسٹک ڈاکٹر محمد اکرم نے کہا کہ ملکی سطح پر سائنسی معلومات کی فراہمی کے لئے پاسٹک تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے تاکہ تعلیم پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 1957ء میں حکومت پاکستان نے یونیسکو کے تعاون سے پاکستان نیشنل سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل ڈاکومنٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا جس کا مقصد دورحاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے سائنسی معلومات فراہم کرنا ہے اس سنٹر میں وسعت لاتے ہوئے 1974ء میں اسے پاسٹک میں تبدیل کر دیا گیا جو اختراعات اور نئے آئیڈیاز کو فروغ دیتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے کہا کہ اس نمائش میں جامعات کے ساتھ ساتھ کالجز اور سکولوں کے طلباء نے بھی حصہ لیا ہے جس کا مقصد ان کی تخلیق کی ہوئی مصنوعات کو عوام اور انڈسٹری کے سامنے پیش کرتے ہوئے مقابلہ جاتی ماحول کو پروان چڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد طلباء کی استعدادکار اور تحقیقات کے لئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالرشید نے کہا کہ نمائش میں پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زیادہ تعلیمی اداروں نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں نمائشی مقابلہ جات کا انعقاد تسلسل سے کئے جاتے ہیں جس سے طلباء کی صلاحیتوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس سے انجینئر عامر حسن، حبیب اسلم گابا اور اورک کے ڈاکٹر خرم ضیاء، منور و دیگر نے بھی شرکت کی۔ یونیورسٹی مقابلہ جات میں خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان پہلے نمبر، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد دوسرے نمبر پر اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد تیسرے نمبر پر رہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ْاسلام آباد، پشاور و دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا
-
ایچ ای سی نے وزارت آئی ٹی، برٹش کونسل اوردیگرشراکت داروں کے تعاون سے بی ایس کمپیوٹرسائنس کا نیا نصاب 2025 تیارکرلیا
-
لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا مجموعی تناسب 53.77 فیصد رہا
-
تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 62.37 فیصد رہا
-
لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کا بحران شدت اختیار کر گیا، 82 ہزار سے زائد میٹرز خراب
-
لاہوربورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریق کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
ساہیوال، بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
لاہور، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کا فرسٹ ائیرکے نتائج کا اعلان
-
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان بدھ کوکرے گا
-
یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
-
ایچ ای سی نے 11 اور 12 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.