
نئی دلی‘ پیپلز یونین فار سول لبرٹیز کی طرف سے خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ
خرم پرویز کو بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے رواں ماہ کی22 تاریخ کو گرفتار کیا تھا
جمعہ 26 نومبر 2021 12:07

(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں متعدد مواقع پر خرم پرویز کے دفتر اور گھر پر چھاپے مارے اور انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
بھارتی امیگریشن حکام نے انہیں ستمبر 2016 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 33ویں اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا تھا۔ بعد میں انہیں سرینگر واپسی پر فوری طور پر حراست میں لیا گیا۔ چار دن بعد سری نگر کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ان کی نظر بندی کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا لیکن جیسے ہی وہ رہا ہوئے انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کی ہائیکورٹ نے 76 دن بعدان کی نظر بندی کوغیر قانونی قرار دے کر منسوخ کر دیا۔ این آئی اے نے اکتوبر 2020 میں ایک بار پھرخرم پرویز اور جموںوکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کو نشانہ بنایا ۔پی یو سی ایل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جے کے سی سی ایس نے معاشرے کے ضمیر کے طور پر کام کیا ہے اور کئی دہائیوں کے دوران جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر متعدد رپورٹیں شائع کی ہیں۔ تنظیم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسکا ماننا ہے کہ خرم پرویز کے خلاف حالیہ کارروائی عدم تشدد کے مخالفوں کو خاموش کرانے کی ایک اور کوشش ہے۔ خرم پرویز جموںوکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے کوآرڈینیٹرہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.